منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں کپتان کیساتھ ناراضگی کی وجہ کیا بنی اور وہ کتنے عرصہ پہلے بنی گالہ چھوڑ کر جا چکی ہیں ؟ نجی قومی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشری مانیکا کے تعلقات شادی کے شروع سے ہی تنازعات کا شکا رہو گئے تھے ۔ نجی قومی اخبار روزنامہ امت نے دعوی کیا ہے کہ بشری مانیکا اپنے شوہر عمران خان سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکےجا چکیں ہیں ۔ نجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ایک ماہ پہلے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں ۔

کپتان اور اہلیہ کے درمیان ناراضگی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشری مانیکا عرف (پنکی پیرنی)درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنکی پیرنی کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آکر کر رہائش پذیر ہوا جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے جبکہ شادی سے قبل دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔نجی اخبار کے مطابق دوسرا پہلو یہ ہے کہ پنکی پیرنی کو کتوں کی گھر میں موجودگی سخت ناپسند تھی ۔ کتوں کو گھر میں آتے جاتے دیکھ کر معاملہ مزید خراب ہو ا۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل پڑتا ہے اور اسی وجہ سے کتوں کو گھر سے باہر نکالا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آ گئے۔ جبکہ نجی قومی اخبار کی رپورٹ کے بعد ابھی تک تحریک انصاف اور نہ بشری مانیکاکے خاندان کی طرف سے کوئی بیان یاتردید سامنے نہیں آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…