جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

حکو مت نے پی ایس ڈ ی پی کے تحت گز شتہ ما لی سال کے دوران مختلف شعبوں میں تر قیا تی منصوبوں کیلئے 628 ارب روپے جاری کیے، رقم میں 140 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) حکو مت نے پی ایس ڈ ی پی کے تحت گز شتہ ما لی سال کے دوران مختلف شعبوں میں تر قیا تی منصوبوں کے لیے 628 ارب روپے جاری کیے۔ پی ایس ڈی کی مد میں جاری کی جانے والے رقم میں 140 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی و تر قی کی دستاویزات کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کے تحت ایکہزار ایک ارب روپے مختص کیے تھے۔

بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو کے لیے 580 ارب روپے مختص کیے گئے جن میں سے 390 ارب روپے جاری کئے گئے۔ توانائی کے شعبہ کے لیے 87 ارب روپے مختص کیے گئے جن میں 57 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ شعبہ مواصلات کے لیے 411 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 286 ارب روپے جاری کئے گئے تھے۔ سماجی شعبہ کے لیے 147 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 69 ارب روپے جاری کئے گئے۔ شعبہ تعلیم کے لیے 44 ارب روپے مختص کئے گئے جن 24 ارب روپے جاری کئے گئے۔ شعبہ صحت کے لیے 56 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 12 ارب روپے جاری کئے گئے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں 5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ گورننس کے لیے 14 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 7 ارب روپے جاری کئے گئے۔آزاد جموں کشمیر؛فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت خصوصی علاقوں کے لیے 61 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے 51 ارب روپے جاری کئے گئے۔ پیداواری شعبے کے لیے 6 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 2 ارب روپے جاری کئے گئے۔ ایرا کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے 5 ارب روپے جاری کئے گئے۔ وزارت خزانہ کے تحت خصوصی منصوبوں کے لیے 135 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 71 ارب روپے جاری کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…