بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد کے تھانے نیلام ہوتے ہیں اور ایک سب انسپکٹر تو ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے ٗہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تھانے نیلام ہوتے ہیں اور ایک سب انسپکٹر تو ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پونے دو سال سے لاپتہ دو بچیوں سمعیہ اور ادیبہ کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے ایس ایس پیز نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ بچیوں کی تلاش میں پیش رفت ہوئی ہے، تین افراد کو شامل تفتیش کیا ہے، مخبر نے بچیوں کے ریڈ لائٹ ایریا میں نظر آنے کی اطلاع دی ہے، جلد بازیاب کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ گمشدہ بچیاں میری بیٹیاں ہیں، کوشش نہیں رزلٹ چاہیے، اگلی سماعت تک بچیوں کو ہر صورت پیش کریں، اگلی پیشی پر بچیاں پیش نہ ہوئیں تو آئی جی سمیت سارے پولیس افسران سیدھے اڈیالہ جیل بھجواؤں گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ایک سابق آئی جی پولیس طاہر عالم نے بچیوں کی بازیابی بارے عدالتی احکامات پر تنقید کی، کیا طاہرعالم اسلام آباد پولیس کے ترجمان ہیں، معلوم ہے کہ موصوف رات گئے کس تکہ شاپ میں کس صحافی کے ساتھ مدہوش ہوتے ہیں، طاہر عالم کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد میں آج بھی تھانوں کی نیلامی ہوتی ہے، ایک سب انسپکٹر ایسا بھی ہے جو آئی جی کے تبادلے کراتا ہے، آئی جی اس سب انسپکٹر کو تبدیل نہیں کر سکتا، کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…