پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

شہباز شریف سے اہم سیاسی جماعت کے 30وفد کی ملاقات ،مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاس کراچی میں مسلم لیگ(ق) سندھ کے 30رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری مطیع الرحمن کی قیادت میں ملاقات کی اور مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا،مسلم لیگ ق کے رہنماں نے شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے

کراچی باالخصوص سندھ کے مسائل میں دلچسپیاورانہیں حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پروزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔مسلم لیگ نون کے صدرمیاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق) کے رہنماں کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) اپنی خدمت کی سیاست کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالاہے ۔شہبازشریف نے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اورانہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے ہم ملکر کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو بہتر بنائیں گے۔مسلم لیگ ق کے رہنماں کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن بے مثال ہے اورہم اس سے متاثر ہوکراس جدوجھد میں شریک ہورہے ہیں محمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے وفد میں مہدی حسین شاہ صدر ریلوے یونین،عبدالغفور صدرسوئی سدرن یونین،طارق آرائیں صدر پی ٹی سی ایل یونین،مختلف یونین کونسلوں کے صدور،احمد حسین ،آصف قریشی اوردیگر شامل تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…