منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں ان تمام سیاستدانوں کو برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کردونگا جو۔۔ عمران خان نے لندن پہنچتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کی ہنسی چھوٹ جائیگی

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامرخان کے حوالے کروں گا۔چیف جسٹس کی خیبرپختونخواہ آمد باعث خوشی، ان کی سمت درست ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کالندن میں تقریب سے خطاب ، مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامرخان کے حوالے کروں گا، چیف جسٹس کی سمت درست ہے، وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں، عمران خان نے چیف جسٹس کی خیبرپختونخوا آمد کو باعث خوشی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے جب کہ چیف جسٹس نے بھی صوبائی انتظامیہ کی تعریف کی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےخدمات لیں گے۔مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 2013کے پاکستانی الیکشنوں کو ایک بار پھر متنازعہ قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں دو جماعتوں کے مک مکا سے آنے والا نگراں سیٹ اپ صاف شفاف الیکشن نہیں کراسکا، اس بار ایسی حکومت آنی چاہیے جو منصفانہ انتخابات کراسکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف سے اتحاد نہیں ہو گا، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے میثاق جمہوریت اور اٹھارھویں ترمیم کے تحت مک مکا کیا، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن میں مرضی کے لوگ لگائے، ان دونوں جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا ہارس ٹریڈنگ کے اصل ذمہ دار وہ ہیں، چوہدری سرور کو اپوزیشن اور تحریک انصاف میں شامل ہونے والے (ن) لیگ کے اراکین نے بھی ووٹ دیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…