جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یہ کیسا انصاف ہے کہ نواز شریف کو گریبان سے پکڑ کر عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے اور اس بندے کو چھوڑ دیا گیا۔۔فضل الرحمان نے عدالتی فیصلوں اور احتساب کے عمل پر بڑے سوالات اٹھا دئیے

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک )یہ کیساانصاف ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گریبان سے پکڑ کر عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے،وزیراعظم کو ایک دو کمپنیوں کی وجہ سے اقتدار سے نکالا گیا جبکہ لکی مروت کے پی ٹی آئی کے رہنما کی پاناما میں34کمپنیاں ہیں،مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے

ڈیرہ اسماعیل خان کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کو ایک دو کمپنیوں کی وجہ سے اقتدار سے نکالا گیا جبکہ لکی مروت کے پی ٹی آئی کے رہنما کی پاناما میں34کمپنیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گریبان سے پکڑ کرعدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے، یہ کیساانصاف ہے، کیا یہ انصاف ہے؟ کہاں ہیں ادارے؟ احتساب کیا صرف دوسروں کیلئے تمہارے لیے کچھ نہیں؟ انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، ادارے بھی تو کچھ انصاف سے کام لیں، صرف سیاست دانوں کا پیچھا کیا جارہا ہے، پاکستان میں عجیب سا انصاف چل رہا ہے۔فضل الرحمن نے خیبرپختونخواہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں میں حکومتوں کے مخالفین ان پر کرپشن الزامات لگا رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں صوبائی حکومت کے وزیر ہی اپنے وزیراعلیٰ پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا اپنا دامن گندگی سے بھرا ہوا ہے اور تم دوسروں کی بات کرتے ہو، تبدیلی کی بات کرتے ہیں صوبے میں ایک کام بھی ٹھیک سے نہیں کروا سکے۔صوبے کے حکمران کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے گئے، بتائیں تو صحیح کہ وہ ایک ارب درخت کہاں لگے ہیں؟

کمیشن کھانے کے لئے پورے پشاور کو اکھاڑ دیا گیا۔فضل الرحمان نے کہا کہ تم لوگ20ارکان کو پارٹی سے نکال کر عوام کو دھوکا دے رہے ہو، سراج الحق نے ان کا سارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، یہ تو بتاؤ سینیٹ الیکشن میں کس کے کہنے پرووٹ دیا تھا؟ ایسے لوگ اقتدار میں دوبارہ آگئے تو پھرکہیں گے انہیں لایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…