بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واہگہ بارڈر پر پاکستانی کرکٹرحسن علی کے اقدام نے بھارتی فوج کو بھی مرچیں لگا دیں،واقعے کی تحقیقات شروع،بھارتی فوج نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے دوران فاسٹ بالرحسن علی نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز اور عوام کی جانب رخ کر کے جشن منانیکا مخصوص انداز اپنایا تو بھارتی فوج کو بھی مرچیں لگ ہی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین بارڈر فورس نے حسن علی کی جانب سے پریڈ میں مداخلت کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی رینجرز کیساتھ احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق تقریب میں

انڈین بارڈر سکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کے جوان ہی شریک ہوتے ہیں۔بارڈر سکیورٹی فورسز(پنجاب فرنٹیئر)کے انسپکٹر جنرل موکول گوئل نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی جانب سے مداخلت نے پریڈ کی حرمت کو نقصان پہنچا ،ہم پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،بارڈر کے دونوں جانب تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر رہ کر کوئی بھی جارحانہ انداز اپنا سکتا ہے لیکن کوئی عام شخص پریڈ میں مداخلت نہیں کر سکتا، پریڈ سے پہلے یا پریڈ کے مطابق لوگوں کو اس طرح کے کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے، لیکن پریڈ کے درمیان وہ ایساکوئی کام ہرگز نہیں کرسکتے ۔بارڈر سکیورٹی فورس کے ترجمان اور ڈی آئی جی آر ایس کٹاریہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اس وقت چھٹیوں پر ہوں لیکن اس معاملے کی تحقیقات کی ہیں، بارڈر سکیورٹی فورسز کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پریڈ دیکھنے کیلئے واہگہ بارڈر آئی تھی جہاں پریڈ کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے اشتعال انگیز اشارے شروع کر دئیے، یہ سب پاکستانی سائیڈ پر ہوا جبکہ بعد میں پاکستانی حکام نے اس کھلاڑی کو بٹھا دیا۔چونکہ یہ دو ملکوں کی فوج کے درمیان ہونیوالی پریڈ ہے، اسلئے بی ایس ایف پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کرائیگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر ہونیوالی پریڈ دیکھنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونیوالا سکواڈ بھی موجود تھا۔ پریڈ کے دوران حسن علی اٹھ کر واہگہ بارڈر گیٹ کے قریب گئے اور بھارتیوں کی جانب رخ کر کے اسی انداز میں جنریٹر سٹارٹ کرنے کا جشن منایا جیسے وہ میدان میں وکٹ لینے کے بعد مناتے ہیں اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…