بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام تیارہوجائیں!پانی کے کنکشن پر میٹروں کی تنصیب، سخت سزائیں اور جرمانے ،زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا

datetime 22  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام تیارہوجائیں!پانی کے کنکشن پر میٹروں کی تنصیب، سخت سزائیں اور جرمانے ،زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا  لاہور( این این آئی )واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا) نے زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ،پانی کا کم استعمال کرنے والوں کو مراعات دی جائیں گی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں

سب سے زیادہ لاہور میںاس وقت فی فرد پانی کی فراہمی 70گیلن ہے جسے کم کر کے 40 گیلن تک لانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں گھروں میں میٹرز نصب کئے جائیں گے ۔پانی کے 7لاکھ کنکشن ہیں جن میں پچاس ہزار پر میٹر لگائے جا چکے ہیں اور ہدف کے مطابق آئندہ تین برسوں میں تمام کنکشنز پر میٹر زنصب کر دئیے جائیں گے ۔جس کے بعد پانی کے استعمال کے تناسب سے بل وصول کئے جائیں گے جبکہ کم پانی استعمال کرنے والوں کو مراعات بھی دی جائیں۔آبی ماہرین کے مطابق اگر زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو نہ روکا گیا تو آنے والے سالوںں میں صوبائی دارالحکومت کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا ۔واسا کو ٹیوب ویل کے سیاسی نعرے پر عملدرآمد کو بھی روکنا ہوگا ۔ زیر زمین پانی کو بچانے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے پانی کو محفوظ کرنا ہوگا اور اگر پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے قانون سازی کے ذریعے سخت سزائیں اور جرمانے بھی تجویز کرنا پڑیں تو اس میں کوئی خرابی نہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…