جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے اور تحریک انصاف ۔۔۔! شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

رحیم یار خان(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں میں بالٹی اور مٹکے کے نشانات پر جیتنے والے امیدوار حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے جبکہ چوہدری نثار علی خان کا ان انتخابات میںآزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے کے روشن امکانات ہیں تاہم پی ٹی آئی انکی حمایت کر سکتی ہے۔

ہفتہ کے روز اپنے دورہ رحیم یارخان کے بعداسلام آباد روانگی سے قبل ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں آئندہ چند روز کے دوران مزید کئی نامی گرامی سیاستدان شمولیت اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا نواز شریف نیب میں جاری اپنے مقدمات کو خواہ مخواہ طوالت دے رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ خواجہ حارث انکے لئے کہیں ’’یحییٰ بختیار‘‘ ہی ثابت نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ لیبیا کے سابق صدر کرنل قذافی نے انہیں کافی سال قبل ایک ملاقات میں بتایا تھا کہ بلوچستان میں غیر ملکی قوتوں کی غیر معمولی مداخلت کے باعث2025ء کے لگ بھگ بلوچستان کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہو سکتی ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ پاکستانی افواج اور ایجنسیز کی بہترین حکمت عملی کے باعث انشا اللہ ایسا کبھی بھی نہیں ہو گاتاہم انہوں نے ان خدشات کا اظہار کیا کہ گوادر اس وقت دنیا بھر میں ایک انتہائی اہمیت کے حامل خطے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جو مستقبل میں عالمی قوتوں کے درمیان کھینچا تانی کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث بھارت اور امریکہ پاکستان دشمنی میں ایک پیج پر اکھٹے ہو چکے ہیں اور امریکہ کے دباوء پر جاپان بھارت میں دہلی سے ممبئی تک 6رویہ جدید موٹر وے تعمیر کر رہا ہے جبکہ ایران کی جانب سے بھارت کو چاہ بہار تک رسائی بھی سی پیک کی وجہ سے دی جا رہی ہے۔

انہون نے بتایا کہ پاکستان نے گوادر میں چین کو 43ہزار ایکڑ زمین 44سالہ لیز پر دی ہے جو پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور پاکستان کے عظیم دوست چین نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک میں جاری سرمایہ کاری میں پہلے کے مقابلے میں سست روی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی نے اپنے اندرونی حالات کے باعث پاکستان سے تین f-16ٹرینر پائلٹ ترکی بھیجنے کی درخواست کی تھی لیکن پاکستان نے امریکی دباؤ پر یہ ٹرینر ترکی بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس سے پاک ترک تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر بحران جبکہ سیاسی طور پر کنفیوژن کا شکار ہے اگر ڈالر کی اڑان اسی طرح جاری رہی تو پاکستان تاریخی معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان پر کبھی بھی حملے کی جرات نہیں کرے گا لیکن پاکستان کو بھارت کی جانب سے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے اندرجاری تخریبی کارروائیوں پر خاص نظر رکھنی ہو گی کیونکی بھارت بلوچستان میں ایک خطرناک کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا کلبھوشن سب سے بڑا ثبوت ہے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عوامی مسلم لیگ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لے گی اور وہ خود راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے انتخاب لڑیں گے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…