ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب کروانے سے متعلق پی ٹی آئی نےکہا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے،جاوید ہاشمی کے بعد سراج الحق نے دھماکہ کر ڈالا۔۔سینٹ الیکشن میں گھوڑا نہیں بلکہ پورا اصطبل ہی بک گیا،امیر جماعت اسلامی نے سنگین ترین الزام عائد کر دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ الیکشن پر حکمران جماعت ن لیگ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے جا چکے ہیں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ نہیں مانتے۔ سینٹ الیکشن پر اب خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف

کی حکومت کی اتحادی جماعت اسلامی کی جانب سے بھی سنگین ترین الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بک گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں سے پوچھا کہ سنجرانی کو ووٹ کیوں دیا، جواب ملا کہ اوپر سے آڈر آیا تھا۔سراج الحق کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور کے پی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے جماعت اسلامی کے وزرا کو آستین کے سانپ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے وزرا رہے۔ سراج الحق سادہ نہ بنیں 5 سال حکومت کے مزے لوٹے، اگر ہماری حکومت میں کوئی خرابی تھی تو وہ حکومت سے کیوں چمٹے رہے۔جواب میں جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے خود احتساب کی بات کی جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی وجہ سے ہی خیبر پختونخوا میں حکومت پانچ سال پورے کر رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بک گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں سے پوچھا کہ سنجرانی کو ووٹ کیوں دیا، جواب ملا کہ اوپر سے آڈر آیا تھا۔سراج الحق کے بیان کے بعد

سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور کے پی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے جماعت اسلامی کے وزرا کو آستین کے سانپ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے وزرا رہے۔ سراج الحق سادہ نہ بنیں 5 سال حکومت کے مزے لوٹے، اگر ہماری حکومت میں کوئی خرابی تھی تو وہ حکومت سے

کیوں چمٹے رہے۔جواب میں جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے خود احتساب کی بات کی جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی وجہ سے ہی خیبر پختونخوا میں حکومت پانچ سال پورے کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…