پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

مختلف شہروں میں بارش نے موسم حسین بنا دیا،گرمی کی پیش قدمی رک گئی بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے موسم حسین بنا دیا،شہر کے مختلف حصوں میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کا سلسلہ صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے گرمی کی پیش قدمی رک گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں صبح چھ بجے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اسکے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…