اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی مرتبہ وبائی امراض کیلئے بیمہ کی سہولت متعارف،ملیریا،ڈینگی،چکن گنیا،زرد بخار، ہیضہ سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریض مالی اعانت حاصل کرسکتے ہیں،تفصیلات جاری

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹی پی ایل لائف انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ وبائی امراض کے لیے بیمہ کی مصنوعات متعارف کرا دی ہیں جنہیں کمپنی کی ویب سائٹ سے براہ راست خریدا جا سکتا ہے۔خریداری کے لیے شروع سے آخر تک ڈیجیٹل پروسیس (end-to-end digital processes) مکمل ہونے میں تین منٹس سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔ابتدائی طور پر ٹی پی ایل لائف نے بیمہ کی تین مصنوعات متعارف کرائی ہیں جو صارفین کو مچھر کے کاٹنے اور/یا پانی سے پھیلنے والی بیماریوں مثلاًملیریا،

ڈینگی، چکن گنیا، زرد بخار، ہیضہ (cholera) ، وبائی یرقان (Hepatitis A)، وائرل یرقان (Hepatitis E)، میعادی بخار (Typhoid)، اسہال (diarrhea) اور نیگلیریا ( Fowleri Naegleria) جیسے امراض میں مبتلا افراد کو مالی اعانت فراہم کرتی ہیں۔کمپنی نے ان مصنوعات کے حصول اور کلیم کو ممکن حد تک آسان رکھا ہے حتی کہ یہ مصنوعات ٹی پی ایل لائف انشورنس کی ویب سائٹ سے براہ راست خریدی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے کسی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس میں غیرضروری تاخیر ہوتی ہے۔ ٹی پی ایل لائف انشورنس کے پینل پر ، دوردراز اور دیہی علاقوں سمیت، ملک بھر میں اسپتالوں کا ایک نیٹ ورک موجود ہے جہاں سے نقد رقم کے بغیر طبی اخراجات کے لیے کلیم کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی پی ایل لائف انشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیصل عباسی نے کہا،’’ہم اپنے کسٹمرز کی آج کی ضروریات سے آگاہ ہیں۔ مچھروں کے کاٹنے یا پانی سے پھیلنے والے وبائی امراض ایک حقیقت ہیں اور کبھی نہ کبھی لوگ ان بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن کے علاج پر بہت زیادہ مالی اخراجات صرف ہوتے ہیں۔ہماری موسکیٹو شیلڈ(Mosquito Shield)، واٹر شیلڈ (Water Sheild) اور ہائبرڈ شیلڈ (Hybrid Sheild) صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کا جواب ہیں۔

ایسا کوئی بھی شخص جس کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے وہ ہمارے شروع سے آخر تک ڈیجیٹل پروسیس کے ذریعہ بیمہ حاصل کر سکتا ہے جس میں محض تین منٹس صرف ہوتے ہیں۔ ٹی پی ایل لائف زندگی اورصحت کے بیمہ کی مصنوعات فراہم کرتی ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہیں اور پاکستانیوں کی مختلف ضروریات پورا کرتی ہیں۔ کمپنی اپنے تجربہ کار ماہرین کی مضبوطی پر مبنی اعلیٰ ترین معیار اور باکفایت انشورنس سولوشنز کی فراہمی کے مینڈیٹ کے ساتھ وجود میں آئی تھی۔ان مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مزید معلومات کمپنی کی ویب سائٹ www.tpllife.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…