ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سعد رفیق کی اراضی کے لین دین مشکوک، ،چند روز میں دونوں بھائیوں کیخلاف کیا ہونیوالا ہے؟چیئرمین نیب کے انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی اراضی کے لین دین میں شکوک و شبہات موجود ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے، احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کررہاتھا، ،انکی فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا،سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا،چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے

بغیر ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کی اراضی لین دین میں شکوک شبہات ہیں، نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور چند روز میں دونوں بھائیوں کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتے ہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں، جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نے خواجہ سعدرفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات میں سچ سامنے لائے گااور انکے کیس میں میرٹ پرفیصلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگردوسروں کا، چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔احد چیمہ کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے، احدچیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہا، اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کررہاتھا، یہ کیا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احدچیمہ نے بطور ڈی جی پیرا گون سٹی سے فوائدحاصل کیے، احد چیمہ نے ایل ڈی اے سٹی میں بھی پلاٹ لیا، احد چیمہ سرکاری کام کر رہے تھے اور فائدہ فیملی والے اٹھا رہے تھے۔ڈی جی نیب لاہور نے مزید کہا کہ پیراگون نے کیوں ایک بیورو کریٹ کو فائدے پہنچائے، احد چیمہ کے فیملی ممبرز کے اکانٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…