جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

صحافیوں کے لئے آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے،مریم اورنگزیب

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لئے آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے‘ حکومت اور میڈیا کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے‘ پاکستان میں جمہوریت اتار چڑھائو کا شکار رہی ہے‘ صحافی ملک کا ایک ایسا طبقہ ہے جو ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں‘ صحافیوں نے ویج بورڈ کے لئے جو تحریک چلائی انہیں آج اس کا پھل مل رہا ہے۔

صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو اپنے پائوں پر کھڑا رکھا ہے‘ ورکنگ جرنلسٹ کی فرائض کی انجام دہی کے دوران مشکلات کا اندازہ ہوا ہے میڈیا ورکرز سے ملاقات کے لئے مختلف شہروں کا دورہ کروں گی۔ بدھ کو مریم اورنگزیب نے آٹھویں ویج بورڈ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات میری کامیابی کا راز یہ ہے کہ جو عزت مجھے میڈیا ورکرز نے دی وہی میری کامیابی کا راز ہے میں اس وقت وزیر بنی جس وقت پانامہ لیکس آئی اور اسلام آباد بند کرنے کی باتیں کی گئیں۔ میں وہی وزیر اطلاعات ہوں جس نے حالات کا سامنا کیا میرا میڈیا ورکرز اور رپورٹر سے زیادہ تعلق رہا اور روز ان سے ملاقات ہوتی تھی۔ میڈیا مالکان کہتے تھے کہ آپ کا میڈیا ورکرز اور رپورٹرز سے زیادہ تعلق ہے اﷲ نے مجھے وسیلہ بنایا کہ میں ویج بورڈ کا اعلان کروں یہ آپ سب کی جدوجہد کا نتیجہ ہے آپ نے جو تحریک چلائی سترہ سال سے آپ کو اس کا پھل مل رہا ہے اس میں افضل بٹ اور ٹیم کا کردار ہے۔ ویج بورڈ صحافیوں کا حق ہے جو حکومت ادا کررہی ہے یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو موجودہ حکومت نے پورا کیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہے لیکن اصل کام ویج بورڈ کرے گا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ ورکنگ جرنلسٹ کے گھر کا کیا حال ہوتا ہے اور ان کی معاشی صورتحال کا مجھے پتہ نہیں تھا آج ہم مل کر کام کررہے ہیں اور آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کررہے ہیں آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔

صحافیوں کی محنت کا انہیں صلہ مل رہا ہے۔ آپ کا اور میرا رشتہ محبت اور عزت کے رشتے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس منصب پر میرے کم دن رہ گئے ہیں جدھر جدھر میں نہیں جاسکی وقت کی کمی کے باعث ان سے معذرت خواہ ہوں۔ صحافیوں کے باقی معاملات اور پرپوزلز جلد دیدیں تاکہ ہم اس کو پارلیمنٹ سے منظور کرائیں پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ اتار چڑھائو سے گزرا ہے۔ اس ملک کی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی تھی اور صحافیوں کا جو بھی کردار ہو لیکن ایک طبقہ جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہوا وہ صحافیوں کا ہے جو بھی چاہے مسائل ہوں صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو پاکستان کے اندر کھڑا رکھا ہے۔ جولائی میں ہم جمہوریت کے پہلے دس سال بغیر کسی مداخلت کے مل کر منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…