ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل ،احمد چیمہ سمیت چاروں ملزمان احتساب عدالت میں پیش،بڑا حکم سنادیاگیا،احدچیمہ کے مزید اثاثے بھی سامنے آگئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ سمیت چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 26 اپریل تک مزید توسیع کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے حوالے کر دیا ۔ نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ ، نجی کمپنی کے کنٹریکٹر شاہد شفیق ، بلال قدوائی اور اسرار سعید کو انتہائی سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں مزید پیشرفت ہوئی ہے اور احمد چیمہ کے مزید اثاثے بھی سامنے آئے ہیں جس کی تفتیش کرنی ہے جبکہ ملزم شاہد شفیق دوران تفتیش ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ لہٰذا ملزمان کا 15روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران تفتیش احمد چیمہ کے مزید اثاثے بھی سامنے آئے ہیں جس پر اثاثے بنانے کا ایک نیا کیس بھی بنایا گیا ہے جس میں تفتیش کے لئے ریمانڈ دیا جائے۔احمد چیمہ کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آئی ،نیب کی جانب سے صرف چھوٹی موٹی چیزیں نکال کر ریمانڈ مانگا جا رہا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مزید ریمانڈ نہ دیا جائے ۔وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احمد چیمہ نے بھی استدعا کی کہ مزید ریمانڈ نہ دیا جائے کیونکہ 57روز سے نیب کی تحویل میں ہوں اور مجھے ذہنی دباؤ میں رکھا ہوا ہے ،جو کچھ بھی مانگا گیا وہ فراہم کر دیا لیکن اس کے باوجود نیا کیس نکال کر میری پوری فیملی کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے نیب کو 26اپریل تک جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ان کی بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے، نیب لاہور نے الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا جس میں احد چیمہ کے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…