لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک اور ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس
نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ کے یہ رہنما آئندہ دو سے تین روز میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو چکی ہے۔