جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

قطر میں منعقدہ چوتھابین الاقوامی عربی ڈبیٹ چیمپین شپ ،پاکستان کے دینی مدرسے کے طلباء نے ملک کا نام روشن کردیا،دوسری پوزیشن حاصل کرلی

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کو اعزاز حاصل ، قطر میں منعقدہ چوتھابین الاقوامی عربی ڈبیٹ چیمپین شپ میں پاکستانی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،مقابلوں میں 48ممالک کی ٹیموں میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ کو پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ۔گزشتہ چار سالوں سے قطر فاونڈیشن کی ذیلی تنظیم قطر ڈبیٹ کی جانب سے بین الاقوامی اسکول عربی ڈبیٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جاتاہے

جس میں دنیا بھر سے ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اس سال48ممالک کی ٹیموں نے عرب اور غیر عرب 2کٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا ،اس سال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ ولید حسن، ولی حسن ، طلحہ آصف اورحماد پر پر مشتمل چار رکنی ٹیم نے جامعہ کے استاد مولانا عثمان صادق کی سرپرستی میں عالمی ڈبیٹ میں حصہ لیا ،برازیل ، برطانیہ ، تھالینڈکوہر ایا کر غیر عرب مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، گزشتہ روز ٹیم پاکستان پہنچی جہاں ان کا مدارس کے طلبہ وعلماء نے شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس دینیہ کے طلبہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں قطر ڈبیٹنگ میں طلبہ نے ملک وقوم کا نام روشن کیاہے اگر یہی کسی کالج ینورسٹی یا اسکول سے ہوتے تو آج اعزاز میں ایوان صدر میں پارٹیاں دی جارہی ہوتی،انہوں نے کہاکہ اسی ڈبیٹ سے واپسی پر ترکی کے صدر نے اپنی ٹیم کا خودشاندار استقال کیا لیکن ہمارے ہاں اہمیت ہی نہیں دی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ پورے پاکستان بالخصوص مدارس دینیہ کیلئے خوشی کی بات ہے عالمی سطح پر ہمارے طلبہ نمایا کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اس موقع پر مفتی محمدنعیم نے طلبہ کیلئے خصوصی انعامات کا اعلان بھی کیا۔ جامعہ کے نائب رئیس مولانا نعمان نعیم نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیا، ہمارے لئے فخر واعزاز کی بات ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نے48 ممالک کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…