منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احد چیمہ کے برے دن ختم نہ ہوسکے، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سیکنڈل کے بعد اب کس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں؟

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )قومی احتساب بیورو(نیب)نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے سابق ڈی جی احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردیں۔نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری کو آشیانہ ہاسنگ اسکیم کی اراضی میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے ان کی بطور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے، نیب لاہور نے الزامات کی تصدیق کے لیے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا جس میں احد چیمہ کے دور میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے احد چیمہ، نجی کمپنی کے کنٹریکٹر شاہد شفیق اور دیگر 2 ملزمان کا چوتھی مرتبہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا۔نیب ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لائی جب کہ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…