اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قرضوں کے سہارے حکومت کرنیوالوں نے عوام سے سکھ ، سکون اور چین چھین لیا ہے، یاسمین راشد

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی طرز حکمرانی کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں میں کمی ہونے کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے جو کہ(ن) لیگ کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انصاف ، صحت اور تعلیم کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے اقتدارمیں قوم کو انصاف ،صحت اور تعلیم سے دور رکھا ہے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ قرضوں کے سہارے حکومت کرنے والوں نے عوام سے سکھ ، سکون اور چین چھین لیا ہے ، خود فریبی حکمرانوں نے پاکستان کی غریب عوام اور امیر طبقے کے درمیان ایک تضاد پیدا کردیا ہے ،اس تضاد میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے حکمران طبقہ خود کو عوام میںبالاتر سمجھ کر ان کے حقوق پامال کرکے اپنے محلوں میں دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاہے کہ پنجاب کے عوام صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، حکومت عوام کو سہولتیں دینے کے دعوے کرتی ہے مگر عملی طو ر پر اس کی کارکردگی صفر ہے ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے ،یہاں عوام کو معمولی قیمت کی دوائی بھی نہیں ملتی اسطرح تعلیم کے شعبہ میں بھی حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ،بے وسیلہ اور محروم افراد کے لئے حکومت پنجاب نے ابھی تک کوئی قابل ذکر قدم نہیں اٹھایا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…