بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی نے سیاسی جماعت تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی،عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں اپنی جماعت میں شامل کریں،اپنی سیاسی جماعت میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو شامل نہیں کریں گےہم نے دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور اایم پی ایز کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کرنا نئی قیادت کو موقع دینا ہے۔

عمران خان نے کہا تو تھا نئے لوگوں کو موقع دیں گے لیں لیکن وہ پھر انہیں لوگوں کولیناشروع ہو گئے ، پارٹی رجسٹرڈ ہو جائے تو عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی۔جی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔عائشہ گلالئی نے دو لاکھ روپے اور دوہزار پارٹی ممبران اور عہدیداروں کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے نام پر فنکشنل، ن اور ق کے نام پر سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام پر نئی پارٹی رجسٹرڈ کرنے میں کوئی امر مانع نہ ہے ۔ الیکشن کمیشن کے با ہرآئی این پی سے گفتگو کر تے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ ملک میں نوجوان طبقہ اور خواتین مایوسی کا شکار ہیں۔تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں سرمایہ دار اور پیسے والوں کی سیاست چلتی ہے۔ غریب طبقے کا فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہو جائے تو عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز نے مجھے کہا تھا کہ ہمیں اپنی جماعت میں شامل کریں ۔ہم نے دیگر جماعتوں کے ایم این ایز اور اایم پی ایز کو اپنی جماعت میں شامل نہیں کرنا نئی قیادت کو موقع دینا ہے۔اپنی سیاسی جماعت میں آزمائے ہوئے اور ناکام لوگوں کو شامل نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا تو تھا نئے لوگوں کو موقع دیں گے لیں لیکن وہ پھر انہیں لوگوں کولیناشروع ہو گئے ۔ میرا اپنا تعلق مڈل کلاس سے ہے میں سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا نہیں ہوئی عوام کی تکالیف کا مجھے احساس ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…