اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ مالی سال 2018-19کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ، مراعات اور پنشن میں اضافے کی اصولی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ مالی سال 2018-19کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ، مراعات اور پنشن میں اضافے کی اصولی منظوری دیدی ہے، ذرائع کے مطابق
آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کاکہنا ہے کہ پرانے پنشنرزکی پنشن میں 20فیصد اضافہ،گریڈ ایک تا 15کے ملازمین کومزید ریلیف فراہم کرنے کیلیے انکے میڈیکل الاونس میں 500روپے اضافہ کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ تنخواہوں وپنشن میں اضافہ کی حتمی منظوری بجٹ سے قبل ہونیوالے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی جائیگی۔