ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے پرائیویٹ سکول کی طالبہ سے گینگ ریپ اور ویڈیو فلم بنانے کے مقدمہ میں گرفتار سکول ٹیچر حق نواز اورا سکے دوست نوید کا 14یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس تھانہ دیپالپور سٹی کے سپرد کر دیا اور دوبارہ دونوں ملزموں کو 30اپریل کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ فرید دیپالپور کے محمد احمد کی ہمشیرہ 16سالہ ارشاد بی بی پرائیویٹ الفاروق میں زیر تعلیم تھی
کہ سکول ٹیچر حق نواز اور اسکے دوست نوید نے ارشاد بی بی کو اپنے گھر لے جا کر زبر دستی باری باری زناء کیا اور ملزموں کے دیگر ایک نے گینگ ریپ کی ویڈیو فلم بنائی اور بعد میں گینگ ریپ کی ویڈیو بلیک میل کر نے کے لئے تقسیم کی جس پر محمد احمد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے مقدمہ 376ضمنی 2ت پ 19الیکٹرونک ایکٹ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ 13اپریل کو مقدمہ درج کر لیا اور آج عدالت نے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔