کراچی(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی دعوت پر مسلم لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں شہر کے مسائل ، امن و امان کی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں صوبائی سطح پر رابطوں کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیاں بنانے پر کا فیصلہ کیا گیا عوامی نیشنل پارٹی کراچی آپریشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے شہر میں امن کی بحالی کے لیے ریاستی اداروں اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی قیادت کی کوششوں کو سراہتی ہے جس کا اظہار پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید پارٹی اجتماعات اور میڈیا فورمز میں کئی برسوں سے کرتے چلے آرہے ہیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے ایک مثبت اقدام ہے شہر کے مسائل کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان راطے مذید فعال کیے جائیں پارٹی میں فیصلے جمہوری انداز میں کیے جاتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے انتخابی الائنس کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے صوبائی سطح پر انتخابی اتحاد کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی دعوت پر مسلم لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں شہر کے مسائل ، امن و امان کی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں صوبائی سطح پر رابطوں کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے کمیٹیاں بنانے پر کا فیصلہ کیا گیا