پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

آصف علی زرداری سے تحریک انصاف اور اے این پی کے اہم رہنماؤں کی ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے خیبرپختونخوا کی ممتاز سیاسی شخصیات نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نوابزادہ محسن علی خان، پی ٹی آئی حیات آباد کے صدر ڈاکٹر الیاس خٹک اور اے این پی کے رہنما افراسیاب خٹک کے بھتیجے مطیع اللہ خٹک شامل ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، سابق وفاقی وزیر لال خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے قوم سے جو وعدے کئے وہ پورے کئے۔ صدر آصف علی زرداری نے کے پی کے عوام کو شناخت دی۔ آج پختون عوام پوری دنیا میں فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا تعلق پختونخوا سے ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پختون عوام کے لئے تاریخی کام کئے ہیں۔ یہ کہنا درست ہوگا کہ باقی سیاسی پارٹیوں نے صرف کھوکھلے دعوے کئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خیرمقدم کیا۔  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے خیبرپختونخوا کی ممتاز سیاسی شخصیات نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نوابزادہ محسن علی خان، پی ٹی آئی حیات آباد کے صدر ڈاکٹر الیاس خٹک اور اے این پی کے رہنما افراسیاب خٹک کے بھتیجے مطیع اللہ خٹک شامل ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، سابق وفاقی وزیر لال خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…