کراچی (نیوز ڈیسک) واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تیل کی فراہمی بند کردی۔تیل کی عدم فراہمی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز روانہ نہ ہوسکی۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 366 کو فیول کی سپلائی روک دی ہے،
پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا تاہم ایندھن کی قلت کی وجہ سے وہ روانہ نہ ہوسکی، ایندھن کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو مزید پروازوں میں تاخیر کا خدشہ ہے۔پی آئی اے کو 8 سال میں 200 ارب سے زائد کا خسار ہ ہوا۔پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 7 روز سے روزانہ کی بنیاد پرادائیگیاں بھی نہیں کیں اور ادائیگیوں میں تاخیرکی وجہ سے ایندھن نہیں دیا جاسکتا۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ واجبات کی ادائیگی کا فوری انتظام کرے، مسافروں کی سہولت کے پیش نظر دیگر فلائٹس کو فیول سپلائی کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ذمہ پی ایس او کے 15.2 ارب روپے واجب الادا ہیں۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی سپلائی بحال کرنے کیلئے پی ایس او حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان سٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تیل کی فراہمی بند کردی۔تیل کی عدم فراہمی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز روانہ نہ ہوسکی۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 366 کو فیول کی سپلائی روک دی ہے، پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا تاہم ایندھن کی قلت کی وجہ سے وہ روانہ نہ ہوسکی، ایندھن کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو مزید پروازوں میں تاخیر کا خدشہ ہے۔