منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے ،جو دولت باہر ہے ضروری نہیں ساری لوٹی ہوئی ہو، کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب نہیں،صدر ممنون حسین نے اہم اعلان کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی ،جو دولت باہر ہے ضروری نہیں ساری لوٹی ہوئی ہو، کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں، سیاسی جماعتوں کو خود مل کر ملک کے مفاد میں کام کرنا چاہئے، منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی ، عام انتخابات وقت پر ہونگے۔

پیر کو صدر مملکت ممنون حسین خاتون اول کے ہمراہ پاسپورٹ آفس پہنچے اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹس کیلئے درخواست پراسیس کروائی بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے انتظامات اچھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتہ نہیں کہ معمول میں بھی ایسے انتظامات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو ایسے ملک نہیں جانا چاہئے جہاں ان کی عزت نہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو خود مل کر کام کرنا چاہئے جو ملکی مفاد میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوشش بھی کروں اور سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھ جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاستدان سب سمجھدار لوگ ہیں ،سیاستدان بچے تو نہیں کہ انہیں سمجھایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے گا تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور ملکی ترقی میں ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ایسے عمل میں حصہ نہیں لینا چاہئے جس سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہو۔ صدر نے کہا کہ جو دولت باہر ہے ضروری نہیں ساری لوٹی ہوئی ہو۔ بیشمار لوگوں کی اپنی دولت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کیلئے کہنا غلط ہے کہ انہوں نے لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجی۔ صدرمملکت نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں کے باہر کے ممالک میں اپنے مکانات ہیں، کسی مخصوص آدمی کو ٹارگٹ کرنا مناسب بات نہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ منی لانڈرنگ الزامات سے بچنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی ۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم صرف پاکستان میں نہیں بہت سے ممالک میں ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی کو توہین عدالت میں سزا دی اور کسی کو مناسب سمجھتے ہوئے نہیں دی کنفیوژن خود بخود ختم ہوجاتی۔ ایک سوال پر صدر نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونگے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…