اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم کیلئے سابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق جیلانی سابق گورنراسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے نام فائنل کرلیئے ہیں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی آج منگل کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حوالے تینوں نام کردینگے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی سینئرقیادت سے مشاورت کے
بعد نگران وزیر اعظم کیلئے 3نام فائنل کرلیے ہیں جن میں پہلا نام 2013 سے 2014 تک چیف جسٹس سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی کا ہے دوسرا نام1999 سے لیکر 2006 تک گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین کا ہے اور تیسرا نام مشرف کے دور میں وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا ہے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی تینوں نام اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو آج منگل کو پیش کرینگے۔