اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

میری شادی میں کون رکاوٹ تھا؟رؤف صدیقی کا دلچسپ جواب

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (سی پی پی )حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ اپنی شادی میں واحد رکاوٹ وہ خود تھے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے اپنی تاخیر سے شادی، پیش آنے والی رکاوٹوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے حالیہ تنظیمی بحران کے حوالے سے گفتگو کی۔واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر رف صدیقی رواں ماہ کے آغاز میں 57 برس کی عمر

میں مکہ مکرمہ میں انتہائی سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوا تھا۔رؤف صدیقی نے بتایا کہ وہ 1991 میں بھی شادی کرنے جارہے تھے اور تمام تیاریاں تقریبا مکمل ہوگئی تھی، لیکن پھر کراچی میں آپریشن ہوا، قتل و غارت گری ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے پھر پلٹ کر شادی کی طرف نہیں دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ ‘جب میں کتاب ‘سیرتِ خیر البشر ﷺ’ تحریر کر رہا تھا تو ایک جگہ ایک حدیث کا مفہوم تھا کہ ”جب کوئی شخص نکاح کر لیتا ہے تو اپنا آدھا دین مکمل کر لیتا ہے”، اسے پڑھ کر میں نے شادی کے بارے میں دوبارہ سنجیدگی سے سوچا اور میری بہنوں کی بھی خواہش تھی کہ میں شادی کرلوں’۔رؤف صدیقی نے ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک نجی ٹی وی کے ایک انٹرویو میں، میں نے اینکر سے کہا تھا کہ مجھے زندگی بھر ایک اچھی لڑکی کی تلاش تھی، لیکن جب اچھی لڑکی ملی تو اسے بھی کسی اچھے لڑکے کی تلاش تھی’۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ان کی بہنوں کی پسند ہے، جن کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور ان کے خاندان کو وہ برسوں سے جانتے تھے۔رؤف صدیقی نے بتایا کہ ‘جب میں جیل میں تھا، تو وہ مجھ سے ملنے جیل بھی آتی تھیں’۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کے اردگرد موجود سارے لوگ شادی شدہ ہیں

اور کم از کم اب ان کا یہ احساس کمتری ختم ہوگیا ہے کہ شادی نہیں ہوئی۔رؤف صدیقی نے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے طے شدہ امر ہوتا ہے، ایسا ہونا تھا تو ایسا ہوگیا، لیکن شادی میں انہیں اپنی مرحومہ سب سے بڑی بہن کی غیر موجودگی کا بہت دکھ تھا۔انٹرویو کے دوران رف صدیقی نے اپنے گھنے اور کالے بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی چیز کا خیال نہیں کیا، ان کے بال قدرتی طور پر ایسے ہی ہیں، لیکن وہ ناریل کا تیل ضرور لگاتے ہیں۔دوران انٹرویو رف صدیقی نے پارٹی بحران پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ ‘ایم کیو ایم ایک فلاسفی کے ساتھ میدان میں ہے، جو مڈل اور لوئر مڈل کلاس کی جماعت ہے’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘سینیٹ الیکشن میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی بکے، جس کا ذمہ دار میں فاروق ستار کو سمجھتا ہوں’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘عزت دیں گے تو عزت ملے گی’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…