اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا پنجاب پولیس کا ایس پی انتہائی مطلوب اشتہاری قرار۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اپنی بیوی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لود کرنے والے پنجاب کے ایس پی جنید ارشد کو انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے
اداروں سے گرفتاری کیلئے مدد مانگ لی ہے۔ جنید ارشد سے متعلق پتہ چلا ہے کہ اس نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنی بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کیلئے اپنے دوست کی مدد سے جعلی فیس بک اکائونٹ بنا کر اپنی بیوی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھیں اور اسے اپنے سسرالیوں کیساتھ شیئر کرتا رہا۔ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد جنید ارشد کی بیوی نے اس قبیح فعل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میںدرخواست دائر کی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حرکت میں آگیا اورتحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دراصل جنید ارشد ہی اپنی بیوی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروا رہا تھا ، ٹھوس ثبوت حاصل کرتے ہی ایف آئی اے نے جنید ارشد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ ملزم جنید ارشد ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔جنید ارشد سے متعلق پتہ چلا ہے کہ اس نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنی بیوی کو بدکردار ثابت کرنے کیلئے اپنے دوست کی مدد سے جعلی فیس بک اکائونٹ بنا کر اپنی بیوی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھیں اور اسے اپنے سسرالیوں کیساتھ شیئر کرتا رہا۔ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد جنید ارشد کی بیوی نے اس قبیح فعل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر
کی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حرکت میں آگیا اورتحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دراصل جنید ارشد ہی اپنی بیوی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروا رہا تھا ، ٹھوس ثبوت حاصل کرتے ہی ایف آئی اے نے جنید ارشد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ ملزم جنید ارشد ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔