جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حج کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی خواہش پوری دیرینہ انتظار ختم ہوگیا،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حج 2018 کیلئے سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد کرنے کے عدالتی فیصلے پر وزارت مذہبی امور نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کے بجائے باقی کوٹے کی قرعہ اندازی کرنیکا فیصلہ کر لیا۔پرائیویٹ حج سکیم کے لئے دو ہزار نئی انرول کمپنیوں میں سے حج کوٹے کیلئے 1232 اہل اور 751 نئی کمپنیوں کو آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں نا اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ پرانی 770 کمپنیوں میں سے 44 کو بھی نااہل قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 60 فیصد سرکاری کوٹے کے تحت دوسری قرعہ اندازی میں ساڑھے چار ہزار خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا، حج پالیسی کے مطابق 80 سال سے زائد عمر اور تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والوں کی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی منظور کیا جائیگا، 5200 کے قریب درخواستیں 80 سال سے زائد عمر رکھنے والوں کی ہیں اور ہر درخواست گزار کے ساتھ اسکا فیملی ممبر بطور اٹنڈنٹ بھیجا جائیگا۔اسی طرح تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کی تعداد 12 ہزار 623 ہے جن میں سے دس ہزار کا چناؤ کیا جائے گا اور باقی بچ جانے والے 4500 حاجیوں کے کوٹہ میں قرعہ اندازی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق نا اہل قرار دی جانے والی نئی اور پرانی کمپنیوں کو اعتراض داخل کرنے سمیت کاغذات مکمل کرنے کیلئے پندرہ دن کا وقت دیا گیا ہے۔رواں سال پاکستان سے مجموعی طورپر ایک لاکھ 80ہزار خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…