اسلام آباد(آن لائن) وزارت اوور سیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روز گار کیلئے بیرون ملک بھیجے۔دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب سے 19 لاکھ 33 ہزار 222، بلوچستان سے 35 ہزار 643، سندھ سے 4 لاکھ 9 ہزار 243، خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854، آزاد کشمیر سے 2 لاکھ 38 ہزار 821، گلگت بلتستان
سے 12 ہزار 976، قبائلی علاقہ جات سے 1 لاکھ 91 ہزار 713، جبکہ اسلام آباد سے 38 ہزار 858 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔2013 میں 6 لاکھ 24 ہزار 171، 2014 میں 7 لاکھ 53 ہزار 841، 2015 میں 9 لاکھ 47 ہزار 699، 2016 میں 8 لاکھ 40 ہزار 408، 2017 میں 4 لاکھ 97 ہزار 59 اور 2018 میں فروری تک 65 ہزار 152 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔