لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے جائیدادوں کی منی ٹریل کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے نیب سے مزید مہلت مانگ لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے نیب کی جانب سے دیا
گیا پرفارما جمع کرا دیا ہے جو نا مکمل ہے تاہم وزیر ریلویز نے تفصیلات جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کی ہے۔خواجہ سعد رفیق کے خلاف نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔