اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملازمت نہ ملی مگر پاکستانی سافٹ وئیر انجینئیرنے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چائے پراٹھے کے مالک سافٹ وئیر انجینئیر نے بتایا کہ ہم تین چار لڑکے ہیں اور سارے کے سارے انجینئرز ہیں، ہمیں ڈگری ہونے کے باوجود ملازمت نہیں ملی جس
کے بعد ہم نے ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا۔ شہریوں نے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ہاتھوں سے بنے چائے پراٹھے کی خوب تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں نوجوانوں کے اس بزنس آئیڈیا کو سراہا وہیں انجینئیرز کے لیے ملازمتوں کے فقدان کی مذمت بھی کی گئی۔