منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ،بین الاقوامی سرمایہ کاری پر کیا اثرات پڑ رہے ہیں؟پاکستان کے اہم ادارے نے کیا کام کر دیا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر عائد پابندی سے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر عائد پابندی کی وضاحت طلب کی۔وزیراعظم کے مشیر خاص برائے قانونی اقدامات بیرسٹر ظفراللہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کی وجہ سے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو

نقصان پہنچے گا جو گزشتہ 4 برس سے جاری ہیں جبکہ ان منصوبوں کے اخراجات میں مزید اربوں روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے تحت منصوبوں پر عائد پابندی کی وضاحت کے لیے ای سی پی کو خط لکھ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی ای سی پی حکام کو اس پابندی کی وجہ سے ہونے والے نقصان اور براہِ راست بین الاقوامی سرمایہ کاری کے متاثر ہونے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…