پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی این ٹی سی نے خیبر پختونخوا میں کم لاگت میں معیاری اور کم بجلی خرچ کرنے والے گھروں کی تعمیر کے بارے میں ایک ایم او یو پر دستخط کر دئیے ، اس سلسلے میں سی این ٹی سی کے نمائندوں اور خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف الرحمان عثمانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ایم او
یو پر دستخط کر دئیے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معانو خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سی این ٹی سی کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر سی پی ای سی سٹی میں تین ماڈل فری تعمیر کرے گی ۔ اس کے علاوہ رشکئی اکامنک زوں میں ایک فیکٹری کی تعمیر کا کام بھی کرے گی ۔ اس حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔