لاہور( این این آئی) رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ کا ملاقاتیوں کی فہرست میں نام درج نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات نہ ہو سکی جس کی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑ گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ حکمران جماعت کے وزیر آباد سے رکن قومی اسمبلی افتخاراحمد چیمہ اپنے حلقے کے کارکنوں کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے جاتی امراء پہنچے
تاہم گیٹ پر موجود سکیورٹی نے ملاقاتیوں کی فہرست میں نام درج نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اندر جانے سے روکدیا ۔ افتخار چیمہ نے سکیورٹی کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کو بھی قیادت سے ملاقات کی اجازت نہیں۔ نواز شریف سے ان کی تائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے ساتھ انہیں اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کرنا تھا۔