اسلام آباد (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ اتوار کو پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ جج کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں اور معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق اس قسم کی وارداتوں کا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ واقعہ کا فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
دریں اثناء مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجازالحق نے جسٹس اعجاز احسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مجرموں کو جلد ازجلدگرفتارکر کے قرار واقعی سزا دے۔ اتوار کو اپنے بیان میں اعجازالحق نے کہا کہ عدلیہ پر دبا ڈالنے اور خوف زدہ کرنے کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا انہوں نیکہا کہ عدلیہ کو خوف زدہ کرکے عدل و انصاف سے نہیں روکا جاسکتا۔ اعجازالحق نے کہا کہ عدلیہ کو ہر طرح کا تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے۔