پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ملکی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات میں بیلٹ پیپر کیلئے نئے طریقہ کااستعمال ،ضروری اشیاء فرانس سے خریدی جائیں گی،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)آئندہ عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہوں گے اوریہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی انتخاب میں واٹر مارک والے خصوصی بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی طور پر واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی، خصوصی واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدا جائے گا، یہ خصوصی پیپر جون 2018میں پاکستان کو فراہم کردئیے جائیں گے

جس کے بعد چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی کے انتظامات کیلئے ایڈوانس رقم جاری کردی ہے ، بیلٹ پیپرز کی خریداری کیلئے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے پرنٹنگ پریس کو جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر کل 1 ارب 20 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں سے پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو 15 اور پوسٹل پرنٹنگ کو 11 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…