کراچی(این این آئی)مسلم لیگ ن نے اہم سیاسی جماعت کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کیلیے اتحاد کرلیامل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق،تفصیلات منظر عام پر آگئیں،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد بنانے اور شہر قائد سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیاہے۔
گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتادلہ خیال کیاگیا۔اے این پی کے وفد سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سطح پر آئندہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات سے قبل حکمت عملی مرتب کی جائے گی جس کے تحت کراچی کی مختلف نشتوں پر مشترکہ امیدوار لانے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔اس موقع پر اے این پی سندھ کے صدر شاہد سیدنے کہاکہ کراچی والوں نے ماضی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جس کا ازالہ کرنے کے لیے شہر کو بڑا ریلیف دینا وقت کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ن نے اہم سیاسی جماعت کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کیلیے اتحاد کرلیامل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق،تفصیلات منظر عام پر آگئیں،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات میں سیاسی اتحاد بنانے اور شہر قائد سے مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیاہے۔گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتادلہ خیال کیاگیا۔