پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے ہر نوجوان کو ڈاکٹر قدیر بنانا چاہتا ہوں،بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے خواہش کا اظہارکردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر نوجوان کو ڈاکٹر قدیر بنانا چاہتا ہوں،ہمیں دشمن سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریسی سے خطرہ ہے ،کرپٹ قیادت کی وجہ پی آئی اے اور ریلویز۔ اسٹیل ملز کو تباہ کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں یوتھ الیکشن ہورہا ہے ،یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر نوجوان اپنی قیادت کا انتخاب خود کررہے ہیں ،

ہم نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ لیول سے پاکستان کی سطح پر سیاست میں لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار اداکرسکیں ،ہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ہم نے پہلے مرحلے میں پختونخواہ اور پھر پنجاب کے بعد اب سندھ میں یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کا انعقادکررہے ہیں ،کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ،انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے سارا شہر پریشان ہے ،شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں اور اب تو پانی بھی نہیں مل رہا،تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں طویل عرصے سے کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنا،کھیلوں کے میدان نہیں بنے،جو میدان تھے اس پر بھی لوگوں نے قبضے کئے اور پلاٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں ،ہم 50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیں گے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن ہو رہے ہیں۔4 مئی کو کراچی میں نوجوانوں کی قوت کا بڑا مظاہرہ ہوگا ،میں ہر نوجوان کو ڈاکٹر قدیر بنانا چاہتا ہوں ،لائبریریوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی ادارے ناکام ہو گئے ،سندھ کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کو سامنے لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…