پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

اپنے مرحوم بیٹے کا عکس سمجھ کر سعودی بچے کو پیار کرنا پاکستانی محنت کش کا جرم بن گیا،سعودی شہری نے جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کروادیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)اپنے مرحوم بیٹے کا عکس دیکھ کر ہم عمرسعودی بچے کو چومنا پاکستانی مزدور کا جرم بن گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عاطف  نارووال کی تحصیل ظفروال کا رہائشی ہے جو عرصہ دراز سے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے اور وہاں ایک ہوٹل میں بیرے کی نوکری کرتا ہے۔اہلخانہ کے مطابق محمد عاطف کا 10سالہ بیٹا گزشتہ ماہ 14مارچ کو ٹریکٹر تلے کچل کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

محمد عاطف نے اپنے کفیل حاتم سے چھٹی کی درخواست کی تا کہ وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرسکے اور اسکی آخری رسومات میں شریک ہو سکے مگر حاتم نے محمد عاطف کو چھٹی دینے سے انکار کردیا۔محمد عاطف کو چار و ناچار وہیں رکنا پڑا۔18مارچ کو محمد عاطف معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس نے اپنے ہوٹل میں ایک سعودی بچے کو دیکھا جو اس کے مرحوم بیٹے کا ہم عمر تھا۔محمد عاطف اس بچے میں اپنے مرحوم بیٹے کا عکس دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکا اور اس نے سعودی بچے کو چوم لیا جس پر اس بچے کے والد نے شور مچا دیا اور پولیس بلوا کر محمد عاطف کو گرفتار کروا دیا۔محمد عاطف پر بچے کو جنسی طور پر ہراسا ں کرنے کے مقدمے میں پھنسوا دیا گیا۔ محمد عاطف 18 مارچ سے لاپتہ ہے۔محمد عاطف کے لواحقین پاکستان میں بے حد پریشان ہیں جبکہ عاطف کا کفیل بھی انکی بات نہیں سن رہا۔ اسکی بیوی نے چیف جسٹس  کو درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انکی مدد کریں اور محمد عاطف کو واپس لانے میں انکا ساتھ دیں۔شاہدہ عاطف نے آرمی چیف  سے بھی درخواست کی ہے کہ اس کے شوہر کو واپس لانے میں ا ن کی مدد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…