اسلام آباد (آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج نے نیب افسر کاشف ممتاز کے خلاف دھوکہ دہی ، فراڈ کے الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد رمضان نے مدعی محمد ارشد کی درخواست پر فیصلہ سنایاملزمان نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز اور اسکے بھائی اور والد کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم ملزمان نے دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ اور فراڈ
کے ذریعے 14 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔کاشف ممتاز گوندل نیب سکھر میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہے۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ملزم کاشف ممتاز اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نیب کی بدنامی کا باعث بنا۔ نیب افسر درخواست گزار کو پیسے دینے کی بجائے اس پر جعلی مقدمات بنواتا رہا۔ عدالت نے مدعی کی جانب سے پیش کردہ ثبوت اور پولیس رپورٹ پر ایف آئی آر کا حکم دیا۔