اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نئے صوبوں کاقیام ،شہبازشریف نے اہم ترین تجویز دیدی

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے سلسلے میں قومی کمیشن بنائے جانے کی ضرورت ہے جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کی نمائندگی ہو وہ فیصلہ کرے گا کہ نئے صوبے کہاں کہاں بنائے جانے چاہیں،نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے سب سے پہلے 2012میں مسلم لیگ ن نے اسمبلی میں قرار داد منظور کی تھی، ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان، پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود، سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی کے دورے پر آیا اور آج میں نے بہت مصروف دن گزارا، ملک کے موجودہ حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام آپس کی رنجشوں کو ختم کرکے پاکستان کے عظیم ترمفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے سب ملکر کام کریں ہم روشنیوں کے شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وفاقی حکومت نے کراچی گرین بس لائن کا تحفہ دیا ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ وفاقی حکومت کو جو کام کرنے تھے اس نے مکمل کر لئے لیکن سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کام نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے لوگ آزادی کے ساتھ اپنے نمائندے منتخب کریں ہم ان کے منتخب نمائندوں کا ساتھ دیں گے۔ ہم کراچی میں رہنے والے اردو بولنے والوں اور دیگر قومیتوں کے ساتھ ملکر اس شہر کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ہم پانی کے مسئلے کو کراچی میں جنگی بنیادوں پر حل کریں گے اس سلسلے میں چاہے کتنے ہی ارب روپے کی ضرورت ہو ہم دیں گے۔اور یہ کراچی کاحق ہے کیوں کہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں سالیڈ بیس سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کے لئے بھی تمام رقم دے دی گئی ہے

لیکن پتہ نہیں یہ منصوبہ اب تک کیوں نہیں مکمل ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے سلسلے میں سب سے پہلے ہماری حکومت نے اسمبلی میں قرارداد 2012میں منظور کی تھی، دراصل نئے صوبوں کے قیام کے سلسلے میں قومی کمیشن بنانے کی ضرورت ہے اس کمیشن میں وفاق کے ساتھ چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونا چاہئے ۔ یہ کمیشن فیصلہ کرے گا کہ نئے صوبے کہاں کہاں بننے چاہیں۔ اور پھر اسے پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…