لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بارشوں کا ایک اور سلسلہ برسنے کو تیار، پاکستان بھر میں مسلسل کتنے دن بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اتوار سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور آندھی کا بھی امکان ہے۔ترجمان میٹ آفس کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخواہ ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب کے علاقوںں راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کا ایک اور سلسلہ برسنے کو تیار، پاکستان بھر میں مسلسل کتنے دن بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی، محکمہ موسمیات نے اتوار سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور آندھی کا بھی امکان ہے۔