جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر اور افغانستان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتباہ کردیا، دوٹوک اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاکول(این این آئی )پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ خلوص کے ساتھ یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت پاکستان اور بھارت کے تنازعات کے پر امن حل کا راستہ جامع اور بامقصد مذاکرات ہیں ٗامن کی اس خواہش کو کسی بھی طرح سے کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے ٗافغانستان میں امن اور افغانستان کے اندر مفاہمت کی کوششوں کیلئے پرعزم ہیں ٗہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو پاکستان میں بھی امن نہیں ہوگا ٗہماری بہادر مسلح افواج الحمداللہ کسی بھی طرح کے

خطرے کا بھر پور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ٗمقبوضہ کشمیر میں امن پسند معصوم شہریوں کو بد ترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ٗکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی مکمل سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتے ہیں ٗ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اپنی سرزمین سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں کر دیتے ٗ اپنی سر زمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال میں نہ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ہفتہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 137 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 8 ویں مجاہد کورس اور 26 ویں انٹیگریٹڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خلوص کے ساتھ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت پاکستان اور بھارت کے تنازعات کے پر امن حل کا راستہ جامع اور بامقصد مذاکرات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے مذاکرات کیلئے پرعزم ہے جو صرف خودمختارانہ برابری وقار اور عزت کی بنیاد پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور بین الا فغانستان مفاہمت کی کوششوں کیلئے پر عزم ہیں اور تمام دوطرفہ اور کثیر جہتی فورمز پران کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر افغانستان میں امن نہیں ہو گا تو پاکستان میں بھی امن نہیں ہو گا ۔ ہمارا امن باہم منسلک ہے اس لئے

ہمیں افغان بھائیوں کے ساتھ مل کر اس مقصد کے حصول کیلئے کام کرنا چاہئے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام ممالک بالخصوص ہمسائیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور پر امن بقائے باہمی کا خواہاں ہے تاہم امن کی اس خواہش کو کسی بھی طرح سے کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے ٗ ہماری بہادر مسلح افواج الحمداللہ کسی بھی طرح کے خطرے کا بھر پور جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی مکمل سیاسی

اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن پسند معصوم شہریوں کو بد ترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ عالمی برادری کیلئے وقت آ چکا ہے کہ وہ بیدار ہو اور برصغیر کے اس بد قسمت علاقہ میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی کی لعنت پاک کرنے کیلئے کسی امتیاز کے بغیر اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہماری کوششوں کے نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔ ہم یہ کوششیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں

تاکہ پاکستان کو ایک محفوظ خوشخال اور ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے ۔ آرمی چیف نے اس موقع پرپریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ شمشیر اعزاز اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر سید حسنین علی (137 لانگ کورس )کو عطاء کی گئی جبکہ اوورسیز گولڈ میڈل سعودی عرب کے کیڈٹ سعود (137 لانگ کورس ) کو دیا گیا ۔ کمانڈر پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل اختر نواز ستی اور سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران کیڈٹس کے والدین اور رشتہ داروں نے بھی پریڈ دیکھی۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج پوری طرح متحد ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کے بنیادی مقصد پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اپنی سرزمین سے آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں کر دیتے جبکہ ہم اپنی سر زمین کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال میں نہ دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اب تک ہونیوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ یہ پیش رفت خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام بالخصوص پشتونوں کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔ انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں اور چیلنجز ان کی صلاحیتوں کا امتحان ہونگے جہاں انہیں اپنے اس عظیم ادارے کی عمدہ روایات کا اظہار کر نا ہوگا ۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ٗ آج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اس ذمہ داری کا حقیقی اظہار ہے جہاں ہم بلوچستان کے 67اور فاٹا کے 31کیڈٹس کو کمیشن دے رہے ہیں ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…