لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی تائی لاہور میں انتقال کر گئیں جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ سابق وزیرا عظم اپنی تائی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جاتی امراء سے ماڈل ٹاؤن آئے ۔نماز جنازہ میں نواز شریف کے
علاوہ حمزہ شہباز، سلمان شہباز ، سہیل ضیاء بٹ، عمر سہیل ضیاء بٹ، میاں فاروق، میاں جاوید شفیع، مجاہد بٹ،میاں اعجاز، میاں وقاص، اشتیاق لون سمیت عزیز و اقارب اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔