کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ نے کثیرالمنزلہ عمارتوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کیلئے دائر درخواست نمٹادی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت یا اس سے ذائد پر پابندی ہے وہ برقرار رہے گی۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے اگر پورے شہر میں 6 منزلہ عمارت کی اجازت دے دیں تو شہر جنگل بن جائے گا۔ سپریم کورٹ کراچی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے
حکم دیا جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت یا اس سے ذائد پر پابندی ہے وہ برقرار رہے گی۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے اگر پورے شہر میں 6 منزلہ عمارت کی اجازت دے دیں تو شہر جنگل بن جائے گا۔ 6 منزلہ عمارت کی اجازت کا کوئی غلط مطلب نہ لے۔ ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا صرف پابندی لگائی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مخصوص رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ عدالت نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کیلئے دائر درخواست نمٹادی۔