پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

زینب زیادتی و قتل کیس سمیت کئی کیسز میں مجرم ڈی این اے ٹیسٹ کی وجہ سے پکڑے گئے؟کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میںخون کے نمونے سے مجرم تک پہنچنے والی شخصیت ایک پاکستانی خاتون تھیں؟

datetime 14  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاید بہت کم پاکستانی یہ بات جانتے ہوں گے کہ پاکستان میں مجرموں تک پہنچنے کیلئے سائنسی طریقہ کار جسے آج کل فرانزک لیب کے ذریعے سر انجام دیا جاتا ہے جن میں خون کے نمونوں، آلہ قتل کا تجزیہ وغیرہ شامل ہیں ملک میں کب سے شروع ہوئے اور وہ پہلی شخصیت کون تھی جس نے خون کے نمونوں کے ذریعے مجرموں تک پہنچنے کا کام سب سے

پہلے شروع کیا ؟آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پاکستان میں خون کے نمونے کے ذریعے مجرم تک پہنچنے کا کام کرنے والی ایک خاتون ہیں جن کا نام ہلڈا سعید ہے۔ پہلی سیرالوجسٹ ہونے کی وجہ سے ہلڈا جنسی زیادتی ، قتل اور ایسے مقدمات میں خون کے نمونوں اور آلات کا تجزیہ کرتی تھیں۔ہلڈا مذہباََ عیسائی ہیں جبکہ آپ کے خاوند ایک مسلمان ہیں۔ بی بی سی اردو سروس کی رپورٹ کے مطابق ہلڈا سعید پاکستان کی پہلی سیرالوجسٹ یعنی ماہرِ خون بنیں۔ 1970 کی دہائی میں جب ایڈز جیسے امراض اور جنسی صحت کے بارے میں بات کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا،۔ ہلڈا سعید نے ان امراض کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ہلڈا سعید کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کا جھنڈا ڈیزائن ہوا تو اس میں ایک سفید پٹی رکھی گئی جو کہ غیر مسلم شہریوں کی نمائندگی کو ظاہر کرتی ہے مگر کبھی کبھی احساس ہوتا ہے کہ اس جھنڈا میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں۔ میں نے ایک مسلمان سے شادی کی ، شادی کے بعد تعصب کا سامنا رہا اور لوگ کہتے تھے کہ اس کے ساتھ بیٹھ کر کھانا مت کھائیں اور نہ ہی انہیں گھر بلوائیں۔ ہلڈا سعید نے ملک میں خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے انتھک محنت کی وہ حدود آرڈیننس کے خلاف تھیں اور انہوں نے اس حوالے سے آواز اٹھائی۔ ہلڈا سعید کا انسانی حقوق کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس ملک کی پالیسیاں آئن کے خلاف جا رہی ہیں اور آئین جن بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بناتا ہے وہ حقوق نہیں دئیے جارہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…