پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا، مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف کے درمیان پس پردہ کیامعاملات طےپا گئے؟ خبر آ گئی

datetime 14  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ مجلس عمل نے تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے عام انتخابات میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل نے تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے عام انتخابات میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے

گزشتہ روز عت اسلامی کے رہنما حافظ امین فہیم کی رہائشگاہ پر اُن کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ عین قانون و آئین کے مطابق ہے .ایم ایم اے پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرسکتی ہے۔ ایم ایم اے میں شامل دینی جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے .اُنہوں نے کہا کہ مخالفین مولانا فضل الرحمن کے جو بھی نام رکھتے ہیں مولانا اس کا جواب خود دیتے ہیں .اُنکی کوئی کریشن کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی گئی.تو ہم اُنہیں کرپٹ کیوں سمجھیں ؟اُنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ “بد اچھا بدنام”والا معاملہ ہے .ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سُپر میسی صرف ایسی قانو ن سازی تک ہے جو قرآن و سنت کے منافی نہ ہو اُنہوں نے کہاپارلیمنٹ کی سُپر میسی کے نام پر ارکان اسمبلی کو سات خون معاف نہیں کئے جاسکتے.اُنہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت ارکان پارلیمنٹ نے خود کروانی ہے . اُنہوں نے کہا کہ 19اپریل کو ایم ایم اے کی منشور کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھر پور انتخابی مہم شروع کی جائیگی۔ واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل مذہبی جماعتوں کا ملک میں سب سے بڑا سیاسی اتحاد ہے اور اس کی دو اہم اور بڑی جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (ف)اور جماعت اسلامی پاکستان ہیں ۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں

کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی سربراہ اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پاس ہے اور مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کے درمیان تلخی اور دونوں کی جماعتوں کے درمیان فاصلوں کو سبھی جانتے ہیں اور اس پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر فرید پراچہ کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات یقیناََ مولانا فضل الرحمن اور عمران خان اور ان کی جماعتوں کے درمیان تعلقات میں بڑی پیشرفت ہو سکتی ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…