لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری سرور نے پنجاب کے دو حلقوں سے الیکشن2018ء لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سینیٹر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے سینیٹ الیکشن سے قبل ہی کررکھا تھا الیکشن 2018ء میں حصہ لینے کیلئے سینیٹر چوہدری سرور نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوں نے لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکشن لڑنے کی خواہش کااظہار کیا ہے
تاہم پی ٹی آئی اے کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری سرور کو تاحال الیکشن لڑنے کا سگنل نہیں دیا اس حوالے سے پی آئی اے کے پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری سرورکو سینیٹ کی نشست رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑنا چاہئے کیونکہ وہ پہلے بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں جبکہ دوسری طر ف انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقتدر قوتوں نے الیکشن 2018ء کے بعد چوہدری سرورکو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا عندیہ دیا ہے جس کی روشنی میں انہوں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔